
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کی خفیہ ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر جیلانی گارڈن ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے کار پر باہر نکلے تو کچھ ہی دور پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں ڈال کر لےگئے۔ ایس پی کینٹ نے تصدیق کی ہے کہ عمر جیلانی موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے ہیں۔
پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی کے لئے شہر سے باہر جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے اس کے علاوہ عمر جیلانی کے موبائل فون سے موصول ہونے والے سگنل کی نشاندہی پر گھنٹہ گھر میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے تاہم پولیس کو اب تک مغوی اہلکار کی بازیابی میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔