ای سی ایل کیس سندھ ہائی کورٹ میں فیصلے میں ترمیم کی درخواست کی سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ نظر ثانی کی درخواست کی سماعت 18 جون کو کرے گا۔

جسٹس شاہ نواز طارق کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے ای سی ایل کیس کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی۔


جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کو سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ای سی ایل کیس میں عدالت عالیہ کے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس شاہ نواز طارق کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی تیمارداری کے لئے وہ جلد بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔
Load Next Story