ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی


ویب ڈیسک April 20, 2024
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔


ترجمان کے مطابق ای سی پی نے ضمنی انتخابات 2024ء میں عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر (ای ایم سی سی) قائم کردیا ہے، جس میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بروقت ازالے کے لیے شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔


عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیےگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔