پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لئے سماعت کل ہی کی جائے، درخواست میں موقف
حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے وفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لئے عدالت عظمٰی سے استدعا ہے کہ درخواست کی سماعت کل ہی کی جائے۔
واضح رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے وفاق کی درخواست کی سماعت کل یا پرسوں کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بینچ نے سپریم کورٹ آفس کو سماعت رواں ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔