کراچی پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اورمزید علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دوٹاورز تعمیرکریں گے، جنرل سیکرٹری سندھ وقار مہدی
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سول ہسپتال کراچی میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اورمزید علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دس دس منزلہ کے دوٹاورز تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
سول ہسپتال کراچی میں پودالگانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال سندھ کا واحد ہسپتال ہے جہاں ایک چھت تلے تمام امراض کے علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، حکومت کی بھی کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو علاج ومعالجے کی تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے پورے سندھ کے ہسپتال پر کوئی پر توجہ نہیں دی، حکومت سول ہسپتال میں دو ٹاورز بنانے کے منصوبہ پر کام شروع کرے گی تاکہ ہسپتال کی توسیع کی جاسکے۔
علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کویقین دہانی کرائی کہ ہسپتال میں عملے کی کمی کو بھی پورا جائے گا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرخالد بخاری نے بتایا کہ سول ہسپتال میں مریضوں کا اعتماد کے ساتھ مریضوں کا شدید دباؤ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ہسپتال آنے والے ہرمریض کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔