ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں

ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے بعد بشریٰ بی بی کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ کوئی قابل ذکر مسئلہ نظر نہیں آیا۔


ویب ڈیسک April 20, 2024
بشریٰ بی بی کا چیک اپ عدالت کے حکم پر کروایا گیا—فائل: فوٹو

وفاقی دارالحکومت میں قائم بڑے نجی ہسپتال (شفا ہسپتال) میں بشریٰ بی بی کا آج میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ای سی جی اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ شفا ہسپتال میں آج صبح بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ یا گیا ہے اور ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے، جن کی رپورٹس کے مطابق ان کا ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی بالکل نارمل آئے ہیں، تاہم مکمل بایوپسی رپورٹ 5 سے دنوں میں تیار کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خون کے ٹیسٹ ڈاکٹروں نے ان کے خون کے ٹیسٹ (TSH)، خون کی کیمسٹری اور میگنیشیم کی سطح معلوم کرنے کے لیے تجویز کیے ہیں جبکہ یورین ٹوکسیکولوجی اسکرین بھی تجویز کیے لیکن بشریٰ بی بی بی نے یہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے مذکورہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ٹیسٹ دوسری ٹیسٹنگ لیب (شوکت خانم ہسپتال) میں کروانا چاہتی ہیں۔

بشریٰ بی بی کے چیک اپ کی ٹیم میں ڈاکٹر عاصم یوسف (سپروائزر)، شفا ہسپتال کے ڈاکٹر مسلم عتیق (معدے کے ماہر)، پمز کے ڈاکٹر عامر(معدے کے ماہر)، سینٹرل جیل کے ڈاکٹر عامر (آر ڈبلیو پی) شامل تھے۔

ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر ٹیسٹ کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ کوئی قابل ذکر مسئلہ ان کی رپورٹ میں نظر نہیں آیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ‏بشریٰ بی بی کے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم پائے گئے ہے کیونکہ انہیں جو کھانا دیا جاتا رہا وہ کھانا ٹھیک نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ادویات دی ہیں اور ایک ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کے لیے لانے کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں