قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر
اعظم خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجرڈ ہوئے تھے
قومی کرکٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوکر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگٸے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اعظم خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، رپورٹس سامنے آنے کے بعد کرکٹر کو آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
ری ہیب کیلئے اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے، وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔