پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے وزیراعظم

مستقبل کے چیلنجز اور بھرپور دفاع کے لئے پاک بحریہ سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک June 16, 2014
مستقبل کے چیلنجز اور بھرپور دفاع کے لئے پاک بحریہ سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو؛آئی این پی

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اسلام آباد میں بحریہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے ان کا استقبال کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی جب کہ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور کے لئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے،وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز اور بھرپور دفاع کے لئے پاک بحریہ سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں