لاہور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی


ویب ڈیسک April 21, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

ویلینشا ٹاون سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاون سے گرفتار کرکے روانہ ہوگئی، شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا ہے۔

شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ ترجمان شبیر گجر کا کہنا ہے کہ شبیر گجر کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں