بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور

فتوحات کے لحاظ سے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں

فتوحات کے لحاظ سے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور رہ گئے۔

سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 187 میچز میں قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 89 فتوحات درج کیں جبکہ 67 میں شکست، 26 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

فہرست میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بطور کپتان پاکستان کی 138 میچز میں قیادت کی، جس میں 79 فتوحات حاصل کیں جبکہ 44 میں شکست، 4 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کئی ریکارڈز بابراعظم کے منتظر


بابراعظم نے کیویز کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا، انہوں نے 134 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 78 کامیابیاں شامل تھیں جبکہ 60 شکستیں، 5 میچز ڈرا اور 2 ٹائی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

واضح رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 77 اور 63 میچز پاکستان کو جتوائے تھے۔

Load Next Story