پاکستان کی جانب سےغزہ کے لیے امداد کی 8 ویں قسط روانہ

موسم سرما کے لیے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل

موسم سرما کے لیے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل فوٹو:فائل

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے مزید امداد روانہ کردی گئی۔

غزہ، فلسطین کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8ویں قسط روانہ کی گئی ہے جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہے۔


وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ غزہ کے لوگوں تک آگے کی ترسیل کے لیے امداد کو مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجائے گا۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Load Next Story