ہانیہ عامر کا ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طویل پوسٹ کرکے مداحوں کو اپنا احوال بتادیا


ویب ڈیسک April 21, 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طویل پوسٹ کرکے مداحوں کو اپنا احوال بتادیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معرود اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اِن دنوں دہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اس سے کی وجہ سے بلکل اچھا محسوس نہیں کررہیں۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ کچھ عرصے سے میری طبعیت بہتر نہیں ہے جبکہ پریشانی کی بات نہیں میں صحت کی بحالی پر مکمل توجہ دے رہی ہوں تاکہ دوبارہ واپسی کرسکوں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں، مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے لوگ ایسے لمحات سے گزرے ہوں گے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ یاد رکھیں! دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنا کہ جسمانی صحت، اس پر بحث کرنا طاقت کی علامت ہے ناکہ کمزوی کی، جب آپ کو ضرورت ہو تو براہ کرم مدد طلب کریں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں