سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات
فوج کو مختلف شہروں کے حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا جو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ رد عمل اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کے بعد فوج کو مختلف شہروں کے حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فوج ریزرو فورس کے طور پر کام کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے بھی تین حصار بنائے جائیں گے جن میں پہلا حصار پولیس دوسرا رینجرز اور ایف سی جبکہ تیسرا حصار پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے وقت سول آرمڈ فورسز کی مدد کے لئے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی جبکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر سول لاءانفورسمنٹ کے ساتھ مل کر کارروائی بھی کرے سکے گی۔
دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں فوج کی تعیناتی کے فیصلے کے ساتھ ہی کراچی میں ملیر کینٹ سے فوجی دستے روانہ ہوگئے جنہیں شہر کے حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔