روڈ ایکسیڈنٹ میں پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی کی موت بہن کی حالت تشویشناک

خوفناک حادثہ جھاڑکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر دوپہر چار بجے کے قریب پیش آیا


ویب ڈیسک April 21, 2024
فوٹو : یوٹیوب

بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کو بڑے صدمے کا سامنا ہے، ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے بہنوئی کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جھارکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر دوپہر چار بجے کے قریب پیش آیا۔

اداکار کی بہن اور اس کا شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جارہے تھے، ان سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائے۔

اداکار کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کی بہت سریتا کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں