قومی ٹیم کو بڑا دھچکا محمد رضوان انجرڈ ہوکر ٹی20 سیریز سے باہر

اسٹار وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے

وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان ان فٹ ہوجانے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسٹار وکٹ کیپر بیٹر راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکارہوکر سیریز سے بار ہوگئے۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، اسٹار بیٹر 23 کے انفرادی اسکور پر تھے جب وہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔


مزید پڑھیں: بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور

ٹیم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد رضوان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور احتیاطاً میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیلنے سے روک دیا ہے، چنانچہ اب وکٹ کیپر بیٹر پانچ میچوں کی سیریز کے باقی میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے باقی میچوں کے لیے محمد رضوان کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔
Load Next Story