بابراعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا


ویب ڈیسک April 21, 2024
(فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر بابراعظم بطور ٹی20 کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا جنہوں نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگز میں توڑا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان انجرڈ ہوکر ٹی20 سیریز سے باہر

واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں 33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 سیریز؛ انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ طلب

بابراعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔