دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے قائد حزب اختلاف

فوجی آپریشن دیر آید درست آید کے مترادف ہے تاہم پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک June 16, 2014
حکومت کو فوجی آپریشن کی ذمہ داری خود لینی چاہئے، اپوزیشن لیڈر فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والا فوجی آپریشن دیر آید درست آید کے مترادف ہے تاہم پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کے بعد کوئی خوف نہیں، موت تو آنی ہے اور اگر میدان میں آئے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں،دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے اور حکومت کو فوجی آپریشن کی ذمہ داری خود لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اچھا فیصلہ کیا، امید ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گے اور قیام امن تک فوجی کارروائی جاری رہے گی۔


وزیراعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کے فوراً بعد روانگی پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو تھوڑی دیر ایوان میں بیٹھنا چاہئے تھا تاہم وزیراعظم کی جانب سے اس عمل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر کے نیا ایشو نہیں بنانا چاہتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں