پاک ایران مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

ایران اور پاکستان نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی،دستخط ایرانی صدر کے دورے پر کیے جائیں گے


INP April 22, 2024
ایران اور پاکستان نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی،دستخط ایرانی صدر کے دورے پر کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

ایم او یو کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری پر لی گئی، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی، اس پر دستخط ایرانی صدر کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں