عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر فی اونس اور مقامی صرافہ بازار میں 3500 روپےفی تولہ سستا ہوگیا


Staff Reporter April 22, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کم ہونے سے 2381ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


دریں اثنا کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3500روپے کی کمی سے 248700روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3021روپے کی کمی سے 203220 روپے کی سطح پر آگئی۔


دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2357.88روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |