لاہور میں سستی روٹی و نان کی فروخت کو یقینی نہیں بنایا جاسکا

سستی روٹی اور نان فروخت نہ کرنے پر اب تک 33 مقدمات اور 28 گرفتاریاں ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک April 22, 2024
(فوٹو : فائل)

شہر بھر میں کہیں روٹی اور نان سستا جبکہ کہیں پرانے ریٹس روٹی 20 اور نان 30 کا فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سستی روٹی اور نان فروخت نہ کرنے پر اب تک 33 مقدمات اور 28 گرفتاریاں ہوچکی ہیں جبکہ روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 80 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ کی انسپکشن کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ روٹی و نان کی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے، نان و روٹی کی فروخت کو ہر صورت مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہری روٹی و نان قیمت کی شکایت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔