اسرائیلی بمباری میں حاملہ خاتون شہید بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

ڈاکٹرز نے مردہ ماں کا فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا


ویب ڈیسک April 22, 2024
غزہ میں شہید حاملہ خاتوان کا ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا، فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ ان کے پیٹ میں موجود بچی کو بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ ان میں سے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

شہید ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں۔ جب ڈاکٹرز کو پتا چلا کہ خاتون کی کوکھ میں موجود ننھی جان بمباری میں محفوظ رہی تو فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا گیا۔

نومولود بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بچی کو شہید سبرین کی بیٹی کی نام سے پکارا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں