فوج ہمارا کل محفوظ بنانے کیلئے ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے پرویزرشید

وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فوج ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک June 16, 2014
وزیراطلاعات پرویز رشید کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ قوم دشمن کو شکست دینے کیلئے پاک فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجودہ سمیت سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات میں مؤثر رابطے اور تعاون پر بھی زور دیا جبکہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں آئی ڈی پیز کیلئے انفارمیشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاک فوج ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارا کل محفوظ بنانے کیلئے جوان قربانی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے آپریشن جاری رہے گا جبکہ قوم دشمن کو شکست دینے کیلئے پاک فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں