اسلام آباد موٹروے پر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

صالح مغل  پير 22 اپريل 2024
قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی

اسلام آباد میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس سے مزاحمت کرکے فرار ہونے والی خاتون کار سوار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔