قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہے قائدایم کیوایم الطاف حسین
ایم کیوایم نے کئی بار کہا کہ حکومتی رٹ بحال کرنے کیلئے بھرپور اورموثرایکشن کی ضرورت ہے،قائد متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر وزیراعظم کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر وزیراعظم کے باقاعدہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ایم کیوایم ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے حکومت اور افواج کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کئی بار کہا کہ حکومتی رٹ بحال کرنے کے لئے بھرپور اورموثرکارروائی کی ضرورت ہے جبکہ آج حکومت خود بھرپور اور موثر ایکشن کے نتیجے پر پہنچ گئی ہے جس کا قوم کو ایک عرصے انتظار تھا۔
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور افواج پاکستان کو یقین دلاتاہوں کہ قومی سلامتی کے لئے جو بھی جرات مندانہ فیصلے کریں گے ایم کیوایم ان کی حمایت اورمکمل تعاون کرے گی۔