پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کردیا

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنچری بنانے پر جاوید آفریدی نے بابراعظم کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا
فوٹو: سوشل میڈیافوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کو کار کا تحفہ دیدیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اسٹار بیٹر نے سنچری بنائی تو جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان میں بنائی جانے والی ایم جی کار کو سب سے پہلے ڈرائیو کرنے کا موقع انہیں دیا جائے گا۔

babar car1babar car1


پیر کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کو کار کی چابی دے دی۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کا بابر اعظم کو بیش قیمت گاڑی کا انعام




 

یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔



بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔
Load Next Story