بھارتی ہٹ دھرمی پاکستانی زائرین امیرخسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے ویزا کے منتظر

حضرت امیر خسروؒ کے عرس کی تقریبات بھارت میں 23 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہیں گی


آصف محمود April 22, 2024
—فوٹو

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پاکستانی زائرین کو حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔

پاکستانی زائرین نے شیڈول کے مطابق کل منگل کے روز انڈیا روانہ ہونا ہے جبکہ حضرت امیر خسروؒ کے عرس کی تقریبات بھارت میں 23 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔


وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے آج زائرین کے پاسپورٹ اور ویزے مذہبی امور کے حوالے کرنا تھے تاہم کمیشن کو ابھی تک نئی دہلی سے ویزوں سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ 199 پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کیلئے آج لاہور پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے اگر رات گئے ویزے جاری ہوئے تو زائرین کو بدھ کے روز روانہ کیا جا سکے گا۔

بھارت کے برعکس پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ اور ہندویاتریوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کی یاترا اور اہم تہواروں میں شرکت کے لیے باقاعدگی سے ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

پاکستان نے رواں ماہ 2500 کے قریب سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے جو اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرکے آج ہی واپس انڈیا گئے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں