وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل

وزیراعظم نے متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

(فوٹو: فائل)

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور انکے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔


ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سیکڑوں ارب روپے کے کیسسز زیر سماعت ہیں۔ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی۔

حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا سیکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کا شکار ہے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔ اپنی عوام سے کیے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔
Load Next Story