ایرانی صدر کا دورہ کراچی آج صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروس معطل رہے گی
پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے جہاں ان کی موجودگی کے دوران آج صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پرموبائل سروس بند رہے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر مخصوص روٹس پر موبائل سروسز کی معطلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔
یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔