سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کرنے کی سفارش

فوٹو فائل

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کردی۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔
Load Next Story