چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 24 اپريل 2024
بھارتی بورڈ کے ایک عہدیدار نے اپنے میڈیا پر متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل کا شوشہ چھوڑ دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی بورڈ کے ایک عہدیدار نے اپنے میڈیا پر متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل کا شوشہ چھوڑ دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کی میزبانی کو لیکر بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کرکٹ مخالف مہم چلانے میں سرگرم ہوگیا۔

بھارت کے مقامی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار سے بار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیریز طھول جائیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھی بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ البتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل ہوسکتا ہے۔

عہدیدار نے جواز بنایا ہے کہ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ کی طرح حکومتی اجازت سے مشروط ہے، اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے نہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت ملے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت پھر پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کرنے لگا

بھارت میں انتخابات کے باعث بی جے پی کی حکومت ایسے بیانات دے رہی ہے تاکہ انہیں اسکا فائدہ پہنچ سکے اور پاکستان مخالف بیانات پر ووٹ حاصل کیے جاسکیں تاہم چیمپئیز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت نے پاکستان سے منتقلی کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ممکنہ بھارت کے ساتھ سیریز کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت بورڈ راضی ہو تو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل سکتے ہیں تاہم اس سے قبل انہیں پاکستان آکر میگا ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی2025؛ بھارت کی عدم شرکت! پلان بی تیار نہ ہوسکا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، ایشیاکپ کیلئے بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ بھارت نے اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔