چوتھا ٹی20 رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انکی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر کو آرام دیا گیا، ان کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے، اگلے میچز میں محمد رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔