وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ان سے درخواست کی جسے انہوں ںے منظور کرتے ہوئے اعلان کیا


ویب ڈیسک April 24, 2024
(فوٹو : سرکاری میڈیا)

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔ انہوں ںے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں