بولی وڈ ہیروئنز کے بارے میں دلچسپ انکشافات

دپیکا پڈوکون جس چیز کا سب سے زیادہ شوق ہے وہ ہے ’کھانا‘۔


Cultural Reporter June 17, 2014
پریانکا پہلی بھارتی ایکٹریس ہیں جن کو بین الاقوامی ڈئیزائنر برانڈ ’گیس‘ کا فیس منتخب کیا گیا۔ فوٹو: فائل

بولی وڈ اداکاروں کے پرستار اپنے فیورٹ اسٹارز کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے لیکن بولی وڈ کی صف اول کی ہیروئنز کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

کترینہ کیف: بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بہت مذہبی ہیں وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے پہلے سیدھی وینائیک مندر، ماونٹ میری چرچ اور درگاہ اجمیر شریف کا دورہ کرتی ہیں۔ کترینہ کے بارے میں ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ بھارت کی ایسی خاتون ہیں جن کی سب سے زیادہ تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون: بولی وڈ کے 500 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی واحد میگا ہیروئن دپیکا پڈکون ''ریس 2''،'' کوک ٹیل'' اور'' چنائی ایکسپریس'' سے لے کر'' گولیوں کی راس لیلا۔ رام لیلا ''تک بیک ٹو بیک ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ دے چکی ہیں۔ وہ اس وقت بولی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں اور ان کو جس چیز کا سب سے زیادہ شوق ہے وہ ہے 'کھانا'۔ جی ہاں۔۔ دپیکا کو کھانے پینے کا بے حد شوق ہے۔ ویسے ان کا پرفیکٹ فیگر دیکھ کر اس با ت پر کوئی یقین ہی نہیں کریگا کہ یہ کھانے کی شوقین ہے۔



کرینہ کپور: کرینہ کپور کا نام کس طرح رکھا گیا یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کرینہ کے دنیا میں آنے سے پہلے ان کی والدہ جو کتاب پڑھ رہی تھیں اس کا نام تھا 'اینا کرینینا' ، تو بس جب کرینہ اس دنیا میں آئیں تو ان کی والدہ نے اس کتاب سے متاثر ہو کر ان کا نام کرینہ ہی رکھ دیا۔

ایشوریا رائے بچن: اپنی خوبصورتی کے بل پر کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں ان کے ڈائی ہارڈ فینز شاید یہ نہیں جانتے کہ ایشوریہ رائے کو ایک دو نہیں بلکہ چھ زبانیں آتی ہیں۔ تولو، تیلگو اور مراٹھی کے علاوہ فلم 'رین کوٹ' کے لئے ایش نے بنگالی بھی خصوصی طور پر سیکھی۔ لیکن دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے سے پہلے ایشوریہ ایک ٹی وی سیریل کی ڈبنگ جاب کے لئے مسترد کردی گئی تھیں۔

ودیا بالن: ورسٹائل ایکٹریس کے طورپر اپنی شناخت بنانے والی ودیا بالن کو شہرت اور نام حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔ انہوں نے بولی وڈ میں کامیابی سے پہلے بہت سے کمرشلز میں کام کیا۔ لیکن، فلموں میں قسمت آزمائی کی تو ساوتھ میں بھی کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ بولی وڈ میں تو اس سے زیادہ مشکلات پیش آئیں ، جہاں اسے فلم 'پری نیتا' کیلئے 40 اسکرین ٹیسٹ اور 17مرتبہ میک شوٹس کروانے پڑے۔

پریانکا چوپڑہ: ایکٹنگ اور سنگنگ میں اپنی صلاحیتیں منوانے والی پریانکا چوپڑہ کو جے پی دتہ نے فلم 'امراوجان' کا ٹائٹل رول آفر کیا تھا، جو انہوں نے 'بلف ماسٹر' کی وجہ سے قبول نہیں کیا تھا ۔ یہی کردار بعد میں ایشوریہ رائے بچن نے ادا کیا۔ پریانکا پہلی بھارتی ایکٹریس ہیں جن کو بین الاقوامی ڈئیزائنر برانڈ 'گیس' کا فیس منتخب کیا گیا۔



پریتی زنٹا: فلموں میں ایکٹنگ کے علاوہ ڈمپل بیوٹی پریتی زنٹا غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی آن لائن کے ساوتھ ایشیا سیکشن کے لئے کالم بھی لکھتی ہیں۔

سشمیتا سین: کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے ثابت کر دکھایا ہے ان کے پاس پالتو جانور کوئی کتا یا بلی نہیں بلکہ ایک اژدھا ہے۔

شلپا شیٹھی: شلپا شیٹھی کے پرستاروں کے لئے یہ بات بڑی دلچسپ ہوگی کہ ان کی فیورٹ اداکارہ کو ڈرائیونگ سے خوف آتا ہے اسی لئے وہ گاڑی ڈرائیو نہیں کرتیں بلکہ اسے جہاں کہیں بھی جانا ہوتا ہے ڈرائیور ساتھ ہی ہوتا ہے۔

پرینیتی چوپڑہ: پرینتی چوپڑہ پڑھائی میں بہت تیز تھیں اور انہوں نے 12 اسٹینڈرڈ ایگزامز میں پورے بھارت میں ٹاپ کیا تھا اور انہیں اس کارنامے پر بھارتی صدر کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ فلم نگری جوائن کرنے سے قبل پرینیتی مانچسٹر میں رہتی تھیں اور مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کام کرتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں