کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے بابر نے بتادیا

وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی، اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے، بابراعظم


ویب ڈیسک April 25, 2024
وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی، اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے، بابراعظم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل رضوان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہے، انکی کمی محسوس ہوگی، وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قیام کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رضوان اور عرفان خان کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں