کلین سوئپ شکست ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں

پی سی بی چیئرمین نے تشکیل نو کرتے ہوئے اراکین کی تعداد بڑھادی


ویب ڈیسک April 25, 2024
پی سی بی چیئرمین نے تشکیل نو کرتے ہوئے اراکین کی تعداد بڑھادی (فوٹو: پی سی بی)

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے باوجود آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے، اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں