چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا صرف دو گاڑیاں رہ گئیں

سابق چیف جسٹس صاحبان کے لیے پروٹوکول کی 10 سے 12گاڑیاں مختص تھیں


کورٹ رپورٹر April 25, 2024
فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جے پی کیلیے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف دو گاڑیاں رہ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے لیے پروٹوکول کی 10 سے 12گاڑیاں مختص تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں