انڈسٹری کی بہتری کیلیے بھارتی فلموں کی نمائش روکی جائے ندیم

چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں، سینئر اداکار


Cultural Reporter June 17, 2014
چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں، سینئر اداکار فوٹو: فائل

سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ جب سے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے نہ صرف پاکستانی انڈسٹری مزید تباہ ہوئی بلکہ اب تو پاکستانی فلموں کو کوئی سینما دینے کے لیے تیار بھی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں ہو گی پاکستانی انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں