متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی

پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا


Business Reporter April 25, 2024
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا۔

یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ آگاہ کردیا ہے۔

پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلیے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |