زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 25, 2024
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی —فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے قومی ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں