ہوٹلوں کی کڑی نگرانی کی جائے ایڈیشنل آئی جی
جدیداسلحے سے لیس 5ہزارنفری کیلیے سفارشات ارسال کردیں،غلام قادرتھیبو
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبونے کہاہے کہ شہرکے حفاظتی اقدامات کو مزیدٹھوس اورموثربنانے کے ضمن میں جدید اسلحے سے لیس 5 ہزار اضافی نفری کی فراہمی کے لیے آئی جی سندھ کوسفارشات ارسال کردی ہیں۔
شہر کے ہرہوٹل پرکڑی نظر رکھی جائے اور انتظامیہ کواس امرکاپابندبنایاجائے کہ بغیرشناختی کارڈیا تصدیق کسی کوبھی کمر ہ نہ دیا جائے بصورت دیگرکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام ترذمے داری متعلقہ ایس ایچ اوز پر عائدکی جائے گی، پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہائی الرٹ ہے اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی پیٹرولنگ کے لیے زونل پولیس ریسپانس فورس قائم کردی گئی ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر ایس ایس پیز، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اسنیپ چیکنگ کی خود نگرانی کرینگے اور پکٹنگ و دیگر فرائض پر مامور اہلکاروں کی سیکیورٹی بریفنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے، انھوں نے کہا کہ حساس و اہم تنصیبات ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، جیلوں، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی بلڈنگ، اسپتالوں کے علاوہ اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔