26 افراد کو قتل کرنےو الے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 10 ملزمان گرفتار

اصغرخان اورگلفام نےساتھیوں کےساتھ ملکر17افراد کو موت کےگھاٹ اتارا، متعدد پٹرول پمپ بھی لوٹے، یاسر نے7 افراد کو قتل کیا

ایسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران4 ٹارگٹ کلرز سمیت10ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ٹارگٹ کلرزنے 26 افرادکوقتل کرنے کا اعتراف کیاہے،ایس ایس پی ایسٹ زون پیر محمد شاہ نے ایس پی جمشید ٹائون ڈویژن رانا شعیب اوردیگرپولیس افسران کے ہمراہ دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ٹارگٹ کلرز اصغر خان ولد سعید افضل خان اور محمد گلفام ولد اورنگزیب خان کو گرفتارکر کے قبضے سے2 پستول برآمد کرلیں، گرفتار ٹارگٹ کلرز نے ساتھیوں لیاقت بنگش، ظہیر عرف ظہیرا ،ذاکر عرف برا، ارشد عرف کالا، ذیشان ، منظور اور دیگر کے ساتھ مل کر9 وارداتوں میں17افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جن میں ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان نے12مارچ 2011 کو پہلوان گوٹھ کے علاقے میں مدثر چیف کے بھائی سید مصور حسین کے قتل کی ریکی کی اور اس واردات میں ایک ہی وقت میں5 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا،گرفتار ملزمان نے اسی سال2 الگ الگ وارداتوں میں3 افرادکوبھی قتل کیااسکے علا وہ جلائو گھیرائو اوردرجن سے زائد پٹرول پمپ لوٹنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیںجبکہ گرفتار ملزم اصغر اس سے قبل بھی2 مرتبہ جیل جا چکاہے، شاہراہ فیصل پولیس کے ہاتھوں گرفتارٹارگٹ کلرز یاسر خان ولد ناصر خان سول ایوی ایشن کالونی کا رہائشی ہے،ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمدکی گئی ہے، ملزم نے ساتھیوں مزمل ہکلا، رئیس، جاوید شاہنواز، عابد اور دیگر کے ساتھ مل کر7افراد کو قتل اور متعدد افراد کو زخمی بھی کرچکاہے۔


چوتھا ٹارگٹ کلرز شہریار عرف شیری سنگھار ولد محمد علی کو بریگیڈ پولیس نے گرفتار کرکے قبضے سے ایک پسٹل برآمدکی تھی، گرفتار ٹارگٹ کلرز جمعہ بلوچ روڈ کلری کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کچھی رابطہ کمیٹی سے ہے،ٹارگٹ کلرز نے اپنے ساتھیوں رمضان ، مصطفیٰ عرف باوا، عبداﷲ عرف بیدا، اکبر بھولو اور دیگر کے ساتھ ملکر کلری گرائونڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص کو قتل کیا جبکہ مسان روڈ پر ایک رکشا ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔

شاہراہ فیصل اور بریگیڈ پولیس نے2 مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان ارباز احمد عرف بڈھا ولد ممتاز احمد ، محمد رئیس ولد محمد حنیف ، محمد نعمان ولد محمد رشید، محمد فراز ولد محمد عباس ، محمد جنید ولد اصغر خان اور محمد ارشد ولد نور محمد کو گرفتار کرکے قبضے سے ناظم آباد تھانے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل ، 4 موبائل فونز اور7 پستول برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے سوال کاجواب دیتے ہوئے بتایاکہ پولیس حالیہ دنوں میں ہونے والی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کا خاتمہ کردیا جائے گا،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے بعد ایسٹ زون میں واقعے تمام حساس تنصیبات جن میں مزار قائد ، نادرا ہیڈ آفس ، سوک سینٹر ، پولیس اور رینجرز کے دفاتر سمیت دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے جہاں24 گھنٹے پولیس اہلکاروںکاگشت جاری ہے جبکہ تھانوںکی سیکیورٹی کے لیے روف ٹاپ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
Load Next Story