وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، وزیرمملکت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے دو رکنی وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کے وفد نے کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی مہم، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن مہم کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی کی سربراہ دانیہ مختار اور مینیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں۔ ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
میٹا کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو میٹا کمپنی کے پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کیمپینز کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کمپین، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن کیمپین کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے میٹا کی پاکستان میں ورکنگ کو سراہا اور وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔