مسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے مودی کی حمایت کردی

نریندر مودی نے اپنے بیان میں کوئی غلط بات نہیں کی، لارا دتہ


ویب ڈیسک April 26, 2024
نریندر مودی نے سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

سابق مِس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ مسلم مخالف بیان دینے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں نریندر مودی نے ریاست راجستھان میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے بیان میں مخالف پارٹی کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بھارت کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کے خیال میں بھارت کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اگر کانگریس انتخابات میں کامیاب ہوگئی تھی وہ بھارت کی تمام دولت اُن مسلمانوں میں تقسیم کردے گی جس کے زیادہ بچے ہوتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے مسلمانوں کو بھی ہندوؤں کے نچلے طبقوں میں شامل کردیا ہے اور پھر مسلمانوں کو مراعات دینا شروع کیں جو صرف اور صرف ہندوؤں کے نچلے طبقے کو ملتی تھیں۔

مسلم مخالف بیان پر نریندر مودی کو جہاں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ لارا دتہ نے مودی کی کُھل کر حمایت کردی ہے۔

لارا دتہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نریندر مودی کو مسلمان مخالف بیان دینے پر سراہا اور ساتھ ہی اُنہیں بہادر بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے بیان میں کوئی غلط بات نہیں کی بلکہ اُنہوں نے اپنے نظریے اور عقیدے کا کُھل کر اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کو اپنے عقائد پر رہنے اور اُس کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے، اس دُنیا میں ہر انسان ہر طبقے کو خوش نہیں رکھ سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں