کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اپريل 2024
سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں شکست نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، کیویز کے ہاتھوں ہار پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ فخر زمان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے میچ کے اختتامی لمحات میں 11 گیندوں پر 22 رنز جوڑے لیکن ٹیم کو فتح ہمکنار نہ کرواسکے۔ دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی مظاہرہ نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

شائقین سے فُل اسٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ننھے فینز شکست پر دلبراشتہ نظر آئے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکست کا ملبہ تجربات کو قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔