پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا، حالیہ بارشوں میں صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی

(فوٹو : فائل)

پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے بیشتر حصوں میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔


قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے موسم کی صورت حال پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔


پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ بارشوں سے کئی دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں خاندانوں بے گھر ہو گئے تھے۔ سیلاب سے 2500 سے زیادہ گھر متاثر ہوئے تھے۔

Load Next Story