ایوریج ٹیم کیخلاف شکست بلاوجہ کی تبدیلیاں نام نہاد تجربہ قرار

بیٹنگ پوزیشنز تبدیل ہونے کا نقصان پاکستان ٹیم کو شکست کی صورت میں اٹھانا پڑرہا ہے، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک April 26, 2024
بیٹنگ پوزیشنز تبدیل ہونے کا نقصان پاکستان ٹیم کو شکست کی صورت میں اٹھانا پڑرہا ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر تبدیلیوں کو "نام نہاد تجربہ" قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 'نام نہاد تجربہ' ہورہا ہے، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ بینچ اسٹرنتھ کا مطلب دوسروں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے ایسے تجربات کا مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا مطلب ہے؟ میگا ایونٹ سے قبل ٹیم سیٹ ہوتی ہے یہاں نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم سے شکست ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مارڈن ڈے ٹی20 فارمیٹ اپنانے میں اپنی وکٹیں گنوارہے ہیں، اسٹرائیک ریٹ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے فوراً نتائج حاصل نہیں ہوتے، ورنہ نتیجہ یہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں