غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا

ہالا ہررٹ امریکی فارن سروس کے ساتھ 18 سال سے منسلک تھیں


ویب ڈیسک April 26, 2024
ہالا ہررٹ امریکی فارن سروس کے ساتھ 18 سال سے منسلک تھیں

امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ نے غزہ پر صدر جوبائیڈن کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 18 سالہ سروس سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ امریکا کی غزہ پالیسی پر اپنے 18 سالہ فارن سروس کے کیریئر سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ غزہ مسئلے کا حل اسلحہ سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکالیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ نے مزید لکھا کہ ہمیں امن اور اتحاد کی کوششوں کو مضبوظ بنانا چاہیے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ سفارت کاری اور باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی پُرجوش حامی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اس اسرائیلی بربریت میں امریکا نے مکمل ساتھ دیا جس پر خود امریکا میں حکومت کی مخالفت ہونے لگی اور کئی سفارت کار مستعفی ہوگئے۔ گزشتہ روز امریکی جامعات میں ہزاروں طلبا نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں