یومِ مزدور سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

بدھ کے روز تمام نجی و سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی، مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور پروگرام منعقد کیے جائینگے


ویب ڈیسک April 26, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے یومِ مزدور کی مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔


چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے لیبر ڈے کے موقع پر یکم مئی کو صوبہ بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔


واضح رہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر اور مزدور یونینز و دیگر انسانی حقوق تنظیموں کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مزدوروں اور محنت کشوں سےاظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں مزدور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں مزدور اور محنت کش بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔


labour day notification sindh

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں