راولپنڈی خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی

جنسی ہراساں کرنے اور دھمکی دینے پر خاکروب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک April 26, 2024
فائل فوٹو

راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں خاکروب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں خاکروب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسپتال میں خاکروب محمد افضال چار ماہ سے ہراساں کر رہا ہے، میرے پاس سے گزرتے ہوئے غلط طریقے سے چھوتا اور دھمکیاں دیتا ہے جبکہ ملزم نے کسی کو بتانے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں