اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا

مغوی ساجد نے اپنے دوستوں آفتاب اور قاسم کے ساتھ ملکر پیسوں کی خاطر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے کا انکشاف کیا، پولیس


ویب ڈیسک April 26, 2024
—فائل فوٹو

نصیر آباد پولیس نے اغوا برائے تاوان کی واردات حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں مغوی اور اس کے دو دوست شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق مغوی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا ہوجانے کا ڈرامہ کیا اور بیرون ملک میں مقیم اپنے بھائی اور اہلخانہ سے رقم کا مطالبہ کرواتا رہا۔

بعدازاں نصیرآباد پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، اس دوران پولیس نے حالات اورواقعات کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مغوی ساجد نے اپنے دوستوں آفتاب اور قاسم کے ساتھ ملکر پیسوں کی خاطر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے کا انکشاف کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار اورایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تینوں ملزمان ساجد،آفتاب اور قاسم کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی اوکینٹ اورایس ایچ اونصیر آباد اورپولیس ٹیموں شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں